جمرود: بندروں کا حملہ ، کئی افراد زخمی

Nov 13, 2022 | 13:39:PM
جمرود , غار اوبہ, بندروں کے حملے, وائلڈ لائف
کیپشن:  مقامی باشندوں کا جمرود انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جمرود  کے علاقہ غار اوبہ میں بندروں کے حملے ۔تین بچوں سمیت کئی افراد زخمی  ہوگئے۔مقامی باشندوں نے جمرود انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق غار اوبہ کھتہ کشتہ میں بندروں نے تین بچوں کو زخمی کر دیا ۔ مقامی باشندوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بار بار محکمہ وائلڈ لائف حکام کو باخبر کر دیا ۔ لیکن نوٹس نہیں لیا گیا ۔ جس پر بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔  مقامی باشندوں نے جمرود انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-