ارطغرل کی  حلیمہ سلطان   کا فلسفیانہ روپ ۔۔۔ تصاویر وائرل 

Nov 13, 2021 | 15:21:PM
حلیمہ سلطان ،ڈرامہ ارتغل
کیپشن: ایسرا بلجک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترکی کے مشہورڈرامے ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار اداکرنیوالی اداکارہ ایسرا بلجک  نے فلسفیانہ روپ دھار لیا ۔ اداکارہ کی فلسفیانہ روپ میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔

View this post on Instagram

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic)

تفصیلات کے مطابق ترک اداکارہ نے  اپنے انسٹاگرام پرچند  تصاویر شیئر کی ہیں۔ جس میں انہیں فلسفیانہ انداز میں بیٹھے کچھ سوچتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایسرا بلجک نے تصویر کے کیپشن میں فرانسیسی شاعر چارلس باؤڈیلیئر کا ایک اقتباس لکھا ہے  " خوبصورتی ہمیشہ عجیب ہوتی ہے''انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر ہلال کے چاند کی ایک تصویر  بھی شیئر کی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Esra Bilgiç (@esbilgic)

واضح رہے کہ ایسرا بلجک نے مشہور ترک ڈرامے ارطغرل سےبے پنا ہ شہرت حاصل کی ۔ ایسرا بلجک پاکستانی شائقین میں اس وقت مقبول ہوئیں جب یہ ڈرامہ پاکستان ٹیلی ویژن پر ملک کے وزیر اعظم کی ہدایت پر اردو زبان میں ڈبنگ کے ساتھ نشر کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں :معروف اداکار سہیل اصغر انتقال کر گئے