سفر میں تکیہ ساتھ لے جانا ضروری ہے کیوں کہ حالات مشکل ہیں،محمد رضوان کا ویڈیو بیان

Nov 13, 2021 | 13:57:PM
محمد رضوان،روانگی،بنگلہ دیش،ویڈیو واءرل
کیپشن: محمد رضوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)دبئی سے بنگلادیش روانگی کے موقع پر مداحوں سے غیررسمی بات کرتےہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ سفر میں تکیہ ساتھ لے جانا ضروری ہے کیوں کہ حالات تھوڑے مشکل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قو می ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز رضوان نے  اپنی طبیعت کے سلسلے میں قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ۔ انھوں نے دوٹوک کہا کہ وہ طبیعت خرابی کے باوجود ہردم حاضر ہیں ۔ انھوں نے مزید بتایا کہ حالت ٹھیک نہیں تھی لیکن کھلاڑیوں اور فوج میں یہ بات مشترک ہوتی ہے کہ سرحد پر فوجی جان دینے کو تیار ہوتے ہیں اور کھلاڑی بھی میدان میں جان لڑادیتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے شکست کا ذمہ دار کس کو قرار دے دیا ،نام سامنے آگیا