3 لڑکیوں  کانورا فتیحی کے گانے پر زبردست ڈانس۔۔ویڈیو وائرل

Nov 13, 2021 | 12:08:PM
بھارت،  اداکارہ ،نورا فتحی،ڈانس ، حیران،ویڈیو وائرل
کیپشن: بھارت  کی کچی آبادی میں رہنے والی 3 لڑکیاں ڈانس کر رہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی معروف  اداکارہ نورا فتیحی جنہیں ڈانسر گرل بھی کہا جا تا ہے کہ گانے پر 3 لڑکیوں نے ڈانس کر کے سب کو حیران کر دیا۔

  ویڈیو میں دکھاجا سکتا ہے کہ 3 لڑکیاں  بھارتی گانے’’کسو کسو‘‘ پر رقص کررہی ہیں ، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کرنے کے بعد اس ویڈیو نے اداکارہ نورا فتیحی کی بھی توجہ حاصل کر لی جنہوں نے اصل گانے میں پرفارم کیا تھا، ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اور یہ وائرل ویڈیو اس کا ثبوت ہے۔ لڑکیوں کے ڈانس نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)

بھارت میں کچی آبادی میں رہنے والی ان 3 لڑکیوں نے ایک بھی بیٹ گنوائے بغیر پرفیکٹ قدموں کے ساتھ ایک شاندار رقص پیش کیا، ڈانس سے متاثر ہو کر نورا نے اصل میں ڈانس دیوانے سیزن 3 کے شریک، ادے سنگھ کے ذریعے شیئر کردہ ویڈیو کو دوبارہ پوسٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:آخر ایسا کیا ہوا۔۔؟ بھارتی کرکٹر کو 3 سال قید کی سزا
 ڈانسر گرل نے ویڈیو  کے کیپشن میں لکھا کہ’’او ایم جی، یہ بہت پیارا ہے! تم لوگ بہت حیرت انگیز ہو!‘‘

ویڈیو کو اب تک 7.4 لاکھ سے زیادہ لوگ پسند کر چکے ہیں اور 4000 لوگوں نے اس پر تبصرے  بھی کئے۔