آخر ایسا کیا ہوا۔۔؟ بھارتی کرکٹر کو 3 سال قید کی سزا

Nov 13, 2021 | 11:21:AM
 ہرشل پٹیل، جعلی شناخت،مودی،رطانیہ ، ویزا ، بھارتی کرکٹر،سزا 
کیپشن: بھارتی بلے باز کا شارٹ لگانے کا خوبصورت انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مودی سرکار بے خبر،برطانیہ میں ویزا کی مدت ختم ہونے پر پچھلے 7 سال سے جعلی شناخت پر رہائش اختیار کرنے والے سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل کو عدالت نے3 سال قید کی سزا سنا دی۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق سابق بھارتی کرکٹر ہرشل پٹیل 12 سال قبل اسٹوڈنٹ ویزے پر3 سال کیلئے برطانیہ آئے تھے تاہم ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد ہرشل پٹیل نے ملیون ڈیاس نامی برطانوی شہری کی شناخت چرا لی اور اس پر پچھلے 7 سال سے برطانیہ میں غیر قانونی طریقے سے رہائش پذیر رہے۔

متاثرہ شہری میلون ڈیاس کو شناخت چوری ہونے کا علم اس وقت ہوا جب وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے میڈیکل سنٹر گئے جہاں انہیں بتایا گیا کہ آپ کی ویکسی نیشن کافی وقت پہلے ہی ہوچکی ہے جس پر وہ حیران رہ گئے، میلون نے شناخت چوری ہونے کی شکایت پولیس میں درج کرائی جس پر پولیس نے سابق بھارتی کرکٹر کو گرفتار کیا اور اسے مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ہرشل پٹیل نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایئر ہوسٹس کا ایئر برج میں پنجابی گانے پر ڈانس۔۔ ویڈیو وائرل۔۔سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
 ہرشل پٹیل نے جعلی شناخت پر ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کر کے 23 ہزار پاؤنڈز کمائے جبکہ جعلی شناخت کیلئے 65 ہزار پاؤنڈز خرچ کئے۔ ہرشل پٹیل نے جعلی شناخت پر شادی کی اور ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: نشہ آور انجکشن لگا کر  ڈاکٹر کی خاتون سے زیادتی۔۔ویڈیو بنا لی۔ظالم نے بعد میں کیا کیا جانیے