کاروباری ہفتے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے

Nov 13, 2021 | 10:56:AM
پا کستان سٹا ک ایکسچینج،کا روباری ہفتہ،مندی
کیپشن: پا کستان سٹا ک ایکسچینج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کاروباری ہفتے میں پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھائے رہے۔

تفصیلات کےمطا بق ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1546 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔100 انڈیکس 3.27 فیصد کمی سے 45ہزار 749 کی سطح پر بند ہوا۔ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند سطح 47443 اور کم سطح 45716 رہی۔ہفتے میں 54.85 ارب روپے مالیت کے 1ارب 58 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گی۔ایک ہفتے میں شئیرز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 278 ارب روپے کمی ہوگئی ۔

مارکیٹ کپیٹلائزیشن 8096 ارب سے گھٹ کر 788 ارب روپے رہ گئی ۔حکومت کو پیٹرولیم لیوی سے 250 سے 300 ارب روپے اکھٹے کرنا ہے۔پیٹرولیم لیوی مزید بڑھنے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت مزید بڑھیں گی۔خام تیل ،پیٹرولیم مصنوعات ،اور ایل این جی کی درآمد کے لئے حکومت نے انٹرنینشل اسلامک ٹریڈ فنانس کے ساتھ 76کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا کا معاہدہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم نے شکست کا ذمہ دار کس کو قرار دے دیا ،نام سامنے آگیا