این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے 11 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ

Nov 13, 2021 | 09:55:AM
الیکشن کمیشن آف پاکستان، ضمنی الیکشن
کیپشن: الیکشن کمیشن آف پاکستان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) این اے 133 میں ضمنی الیکشن کے لیے 11 امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےمسلم لیگ (ن) کی شائستہ پرویز کو شیر اور پیپلزپارٹی کے اسلم گل کو تیر کا نشان الاٹ کیا ہے۔فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کی غلام فاطمہ گیلانی کو گھنٹی، تحریک اصلاحات پاکستان کے عبد العزیز کو پگڑی اور 7 آزاد امیدواروں کو بھی دیگر انتخابی نشان الاٹ کیے گئے۔

یا د رہے کہ این اے 133 سے پی ٹی آئی کے امیدوارجمشید اقبال چیمہ کےکاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے تھے اور انہوں نے فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھاہے۔

یہ بھی پڑھیں:رضوان کا علاج کرنے والے انڈین ڈاکٹر نے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا