پاکستانی سپنر نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی سپنر نعمان علی نے بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نہ صرف ثقلین مشتاق اور دانش کننریا کا ریکارڈ توڑ دیا بلکہ ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔
ڈھاکا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سپنر نعمان علی نے تین وکٹیں حاصل کر کے اپنی ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔ انہوں نے یہ سنگ میل اپنے کیریئر کے صرف 22 ویں ٹیسٹ میچ میں عبور کیا۔
اس شاندار کارنامے کے بعد نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں مکمل کرنے والے سپنرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے اس فہرست میں ثقلین مشتاق اور دانش کننریا کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے اپنی 100 وکٹیں 23، 23 ٹیسٹ میچز میں مکمل کی تھیں۔
An important milestone for Noman Ali!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 12, 2026
He completes 1️⃣0️⃣0️⃣ Test wickets ✨#BANvPAK pic.twitter.com/ZepOndqnMX
پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ یاسر شاہ کے پاس ہے جنہوں نے صرف 17 میچز میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ سعید اجمل نے 19 میچز میں وکٹوں کی سنچری مکمل کر کے دوسرے نمبر پر جگہ بنائی تھی۔
دوسری جانب نعمان علی نے ایک منفرد عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا۔ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے معمر ترین بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز 39 سال اور 218 دن کی عمر میں حاصل کیا جس کے بعد ان کا نام عالمی کرکٹ ریکارڈز میں نمایاں ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:حنیف عباسی کیخلاف احتجاج کیلئے شہری پارلیمنٹ کے احاطے میں کیسے گُھسا؟ دلچسپ حقائق سامنے آگئے