خواتین کیلئے مضبوط اور مرکزی کردار نہیں لکھے جا رہے:امرخان

 مرد 40 اور 50 سال کی عمر میں بھی جوان لڑکوں کے کردار کر رہے ہیں اور کوئی سوال نہیں اٹھاتا

May 13, 2026 | 16:19:PM
 خواتین کیلئے مضبوط اور مرکزی کردار نہیں لکھے جا رہے:امرخان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ امر خان نے کہاہے کہ ہمارے ڈراموں میں 50 سالہ مرد جین زی کے کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں لیکن خواتین کیلئے مضبوط اور مرکزی کردار نہیں لکھے جا رہے
امر خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں پاکستانی شوبز انڈسٹری میں صنفی بنیاد پر امتیازی سلوک کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے لیے مضبوط اور مرکزی کردار نہیں لکھے جا رہے جبکہ مرد 40 اور 50 سال کی عمر میں بھی جین زی یعنی جوان لڑکوں کے کردار ادا کرتے نظر آ رہے ہیں اور کوئی اس پر سوال نہیں اٹھاتا۔

یہ بھی پڑھیں:سجل علی کےنئے ہیئر اسٹائل نے دھوم مچادی
اُنہوں نے کہا کہ خواتین کو چند سال کام کرنے کے بعد ہی عمر رسیدہ کرداروں تک محدود کر دیا جاتا ہے،اداکارہ نے ہالی ووڈ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میریل اسٹریپ اور این ہیتھ وے جیسی اداکارائیں اپنی عمر کے مختلف حصوں میں بھی فلموں میں اہم کرداروں میں نظر آ رہی ہیں مگر ہمارے ہاں اداکاراؤں کو عمر بڑھنے کے ساتھ ہی نظر انداز کرنا شروع کر دیا جاتا ہے۔