’’مریم کو بتائیں‘‘ پروگرام ؛ شہریوں کو10ہزارنقددینے کی منظوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)پنجاب حکومت نے’’مریم کو بتائیں‘‘ پروگرام کی مد میں ایک ارب روپے تک شہریوں کو کیش دینے کی منظوری دیدی۔
پروگرام کےلئے اہلیت کےمعیار اور مالیاتی فنڈنگ میں نظرثانی کی منظوری بھی دیدی گئی,اس پروگرام کے لئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جس کے تحت شہریوں کو 10 ہزار روپے مالی امداد کی فراہمی کیلئے پروگرام جاری رکھا جائیگا۔
ایک ارب روپے کی مکمل تقسیم تک پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے ایجنڈا بذریعہ سرکولیشن منظورکرلیا،عوامی شکایات کے ازالے ، فوری ریلیف کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کےلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:عیدقربان کیلئے مویشی منڈیاں سج گئیں؛جانوروں کی قیمتیں آسمان پر
شہری’’ مریم کو بتائیں ‘‘ایپ اور ہیلپ لائن کے ذریعے 10 ہزار روپے تک کیش لے سکیں گے۔