انمول پنکی منشیات کیس: ڈی آئی جی ساؤتھ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو خط لکھ دیا

گرفتاری سے قبل جانشین مقرر کر دیا،آڈیو میسج کے ذریعے کلائنٹس کو پیشگی آگاہ کیا،ہوشرباانکشافات

May 13, 2026 | 10:21:AM
انمول پنکی منشیات کیس: ڈی آئی جی ساؤتھ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو خط لکھ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( مبشر حسین ،جوادآصف)منشیات اور اسلحہ برآمدگی کے مقدمات میں ملزمہ انمول پنکی کا 3روزہ جسمانی ریمانڈ منظورہوگیا۔

پولیس نے سیشن عدالت جنوبی میں نظرثانی کی اپیل دائر کی تھی۔ذرائع کے مطابق پولیس جیل حکام سے ملزمہ کی کسٹڈی حاصل کرے گی ۔

کوکین اسمگلر انمول عرف پنکی کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔
انمول پنکی نے گرفتاری سے قبل جانشین مقرر کر دیا تھااورآڈیو میسج کے ذریعے تمام کلائنٹس کو پیشگی آگاہ بھی کردیاتھا۔
انمول عرف پنکی نے آڈیو میسج میں کہاکہ میرے ساتھ کچھ ہو جائے تو اسی نمبر سے کام چلتا رہے گا، میرے نمبر سے ایک جینٹس آپ سے رابطے میں ہوں گے، اگر آپ میری آڈیو سن رہے ہیں تو سمجھیں میرے ساتھ کچھ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الرجی،خون کی کمی اور انفیکشن کے مرض میں مبتلا مریض خبردار،الرٹ جاری
انمول پنکی نےآڈیوپیغام میں کہاتھاکہ  میرے بعد کام سنبھالنے والا میرا دوست ہوگا ،جانشین تمام معاملات کلائنٹس کو سمجھائے گا۔

منشیات فروشی کے الزام میں انتہائی مطلوب ملزمہ پنکی کی گرفتاری کے بعدکراچی پولیس چیف کے حکم پر بنائی گئی خصوصی ٹیم نے تحقیقات کا آغاز کردیاہے،تحقیقاتی ٹیم معطل کئے گئے 3پولیس افسران اور 2 لیڈی کانسٹیبلز کے بیانات لے گی،اس بات کی بھی تحقیقات ہوں گی کہ ملزمہ کو ہتھکڑی لگا کر اور چہرہ ڈھانپ کر کیوں نہ عدالت لے جایا گیا؟

تحقیقاتی ٹیم نے گارڈن پولیس اسٹیشن میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی دیکھنے کا فیصلہ کیاہے،حکام کے مطابق اس بات کی بھی جانچ ہوگی کہ ملزمہ کو پولیس اسٹیشن میں کس انداز میں اور کہاں رکھا گیا؟ملزمہ کا تھانے کے اندر افسران و اہلکاروں کے ساتھ رویہ کیسا تھا؟ یہ بھی رپورٹ کا حصہ بنایا جائے گا،گارڈن پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کیوں کی؟ اس بات کابھی کھوج لگایا جائے گا۔

کراچی پولیس چیف نے معاملے پر ایس ایس پی ساؤتھ کی سربراہی میں گزشتہ روز خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔

منشیات فروش ملزمہ انمول عرف پنکی کے خلاف مؤثر پراسیکیوشن کے لیے ڈی آئی جی ساؤتھ نے خط لکھ دیاجس میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے قانونی کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔
خط کے متن میں لکھا ہے کہ انمول بلوچ عرف پنکی منشیات، اسلحے اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ہے، ملزمہ کے خلاف گارڈن اور بغدادی تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں، ملزمہ کراچی میں منشیات کے نیٹ ورک سے متعلق اہم معلومات رکھتی ہے، پولیس نے ملزمہ کو عادی مجرم اور ہائی پروفائل ملزم قرار دیا ہے، پولیس ریمانڈ اور فول پروف پراسیکیوشن کے لیے خصوصی ٹیم مقرر کی جائے۔
خط میں ڈی آئی جی ساوتھ نے ملزمہ کی ضمانت کی مخالفت اور سزا یقینی بنانے کی سفارش بھی کی ہے۔