سندھ حکومت کی جانب سے 15 مئی کو ’’یومِ تشکر و یومِ فتح‘‘ منانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عاجز جمالی ) سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) نے 15 مئی کو ’’یومِ تشکر و یومِ فتح‘‘ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کی جرات مندانہ مزاحمت، حکمت عملی، اور کامیابی کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا، 15 مئی کو یومِ تشکر اور یومِ فتح منا کر ہم یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان نہ صرف ایک پرامن ملک ہے بلکہ اپنی سرحدوں، خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوم تشکر اور یوم فتح کے موقع پر سندھ بھر میں تقاریب منعقد ہوں گی، شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، افواج پاکستان کے جوانوں کے اعزاز میں ریلیاں اور عوامی اجتماعات ہوں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام سے متعلق ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے اعتراف نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ثابت کردی