راولپنڈی میں ٹک ٹاک بنانے کے دوران نوجوان چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ٹرین پر سفر کے دوران ٹک ٹک بنانے کا شوق 30 سالہ نوجوان کی جان لے گیا۔
راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کے علاقے میں 30 سالہ حسنین ٹک ٹاک بناتے ہوئے چلتی ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کباڑ کا کام کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق حسنین علی ٹرین پر پشاور سے لاہور جارہا تھا، گھر جانے سے قبل حسنین علی کا گھر پر رابطہ بھی ہوا جس میں اُس نے کہا تھا کہ وہ گھر آرہا ہے۔
متوفی کا تعلق شیخوپورہ سے تھا تاہم اسکے والدین لاہور میں مقیم ہیں، پولیس و امدادی اداروں نے جاں بحق شخص کی لاش ہسپتال منتقل کردی۔
یہ بھی پڑھیں : قومی اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان!سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن میزبانی کرے گی