سیکشن آفیسرز کی 30 خالی اسامیوں پر امتحان کاشیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد ترک)فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے آفس مینجمنٹ گروپ میں سیکشن آفیسرز کی 30 خالی اسامیوں پر امتحان کا شیڈول جاری کر دیا.
ایف پی ایس سی سیکشن آفیسرز پروموشنل امتحان (2026-SOPE) کا انعقاد کرے گا،سوپ 2026 کا تحریری امتحان 22 جولائی سے شروع ہو گا،امتحان 3 مراحل تحریری امتحان، نفسیاتی جائزے اور انٹرویو پر مشتمل ہو گا۔
ایف پی ایس سی کے مطابق تحریری امتحان کے کل 650 نمبر ہوں گے،450 نمبر لازمی اور 200 نمبر اختیاری مضامین کے ہوں گے، انٹرویو 200 نمبروں پر مشتمل ہو گا۔
ایف پی ایس سی کے مطابق تحریری امتحان میں کامیاب امیدوار نفسیاتی جائزے اور انٹرویو کیلئے بلائے جائیں گے،امیدوار کیلئے ایچ ای سی سے تسلیم شدہ ادارے کی کم از کم سیکنڈ ڈویژن بیچلر ڈگری لازم قراردی گئی ہے،امتحان میں شرکت کرنیوالے امیدوار کی عمر کم از کم 30 سال ہونی چاہیے،امیدوار کیلئے بی پی ایس 11 تا 16 کم از کم 8 سال سرکاری ملازمت کا تجربہ لازمی قراردیاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:نامور اداکار و صداکار شجاعت ہاشمی انتقال کر گئے
ایف پی ایس سی کے مطابق صوبائی حکومتوں اور آزاد کشمیر، گلگت بلتستان حکومت کے ملازمین امتحان میں شرکت کے اہل نہیں،الیکشن کمیشن اوروفاقی شرعی عدالت کے ملازمین بھی امتحان میں شرکت کے اہل نہیں،نیم سرکاری، خود مختار اداروں کے ملازمین بھی امتحان میں شرکت کے اہل نہیں ہیں۔
ایف پی ایس سی کے مطابق امیدوار 28 مارچ تک آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔