عہدساز اداکار و صداکار شجاعت ہاشمی راہی ملک عدم ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)عہدساز اداکار اور صداکار شجاعت ہاشمی راہی ملک عدم ہوگئے۔
شجاعت ہاشمی کچھ عرصے سے علیل تھے،نماز جمعہ کے وقت انہیں کارڈیک اریسٹ ہوااورروزہ کی حالت میں راہی ملک عدم ہوگئے۔
انہوں نےٹیلی وژن کیریئر کا آغاز یاورحیات کے ڈرامے ’’کہر ‘‘سے کیاتھا،ان کے مشہور ڈراموں میں وارث ، زرد دوپہر ، رات کا پچھلا پہر ، رانی اور رضیہ اورکرچیاں سرفہرست تھے۔
شجاعت ہاشمی کا شمار پاکستان کے سینئر فنکاروں میں ہوتا تھا اور انہوں نے اپنی اداکاری اور صداکاری کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں نمایاں مقام حاصل کیا،ٹی وی کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے ،ان کی مشہور فلموں میں خاک اور خون ،سوہرا تے جوائی،دوستانہ،راکا اور بابل دیاں گلیاں شامل تھیں ۔

شجاعت ہاشمی ایک پڑھے لکھے فنکارتھے،انہوں نے انگریزی ادب میں ایم اے کررکھاتھا،حکومت پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں پرائیِڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازاتھا۔ان کی نماز جنازہ رات نو بجے جامعہ نعیمیہ گڑھی شاہولاہورمیں ادا کی جائے گی۔
ان کے انتقال کی خبر سن کر شوبز حلقوں اور مداحوں میں گہرے رنج و غم کی فضا پائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شان شاہد کی عیدالفطرپرریلیزہونیوالی فلم’’بلھا کاٹریلرریلیزہوگیا
واضح رہے کہ دوروزقبل سینئراداکارعاصم بخاری بھی طویل علالت کے بعد راہی ملک عدم ہوگئے تھے۔