سوئٹزر لینڈ: بس میں آگ لگنے کے باعث 6 مسافر ہلاک، 5 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سوئٹزرلینڈ میں مبینہ طور پر ایک شخص نے پوسٹل سروس بس کے اندر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 6 مسافر موقع پر ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
برطانوی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق مغربی سوئٹزرلینڈ کے قصبے کیزرز میں شام گئے واقعہ پیش آنے کے وقت گاڑی میں آگ کے شعلے بلند ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص نے گاڑی کے اندر خود پر پیٹرول چھڑکا اور آگ لگالی تاہم پولیس نے اس دعوے کی تاحال تصدیق نہیں کی اور حالات و شواہد کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا ہے کہ کئی میٹر بلند آگ کے شعلوں نے بس کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور گاڑی مکمل طور پرخاکستر ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کا بڑا نقصان، فضا میں فیول فراہم کرنے والا طیارہ گر کر تباہ،6افراد ہلاک