پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ کا اہم کھلاڑی انجرڈ، پلے آف میں شرکت مشکوک

Mar 13, 2024 | 23:15:PM
پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ کا اہم کھلاڑی انجرڈ، پلے آف میں شرکت مشکوک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ایس ایل 9 کے پلے آف مرحلے سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ کا شکار ہو گئے، اب ان کی پلے آف مرحلے میں شرکت مشکوک ہو گئی۔

پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کو پلے آف سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، اوپنرکولن منرو ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے،  جمعہ کے روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ایلیمنیٹر ون میں مد مقابل ہوں گی، پہلے ایلیمنیٹر سے قبل اسلام آباد یونائیٹیڈ کے  اوپنر کولن منرو ہیمسٹرنگ کا شکار ہوگئے جس کی و جہ سے ان کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پلے آف میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: دورانِ میچ افغان کھلاڑیوں کی میدان میں روزہ افطار کرنے کی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ کولن منرو راولپنڈی میں آخری میچ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔