سونےکی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1800 روپےکی کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1800 روپےکمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 28 ہزار300روپے ہوگئی ہے، اس کے علاوہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 1544 روپےکم ہو کر ایک لاکھ 95 ہزار 730 روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 179 ڈالر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیشگوئیاں سچ ثابت،اب کیا ہو گا؟عمران خان نے بتا دیا
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 100روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔