عاطف اسلم کا رمضان المبارک کی مناسبت سے ’اللہ ہو اللہ‘ نعت ریلیز 

Mar 13, 2024 | 13:37:PM
گلوکار عاطف اسلم  نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی رمضان میں ایک منفرد انداز میں نعت ’اللہ ہواللہ‘ کے کلام کے ساتھ جاری کردی۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) گلوکار عاطف اسلم  نے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک میں ایک منفرد انداز میں نعت ’اللہ ہواللہ‘ کے کلام کے ساتھ جاری کردی۔ 

حالیہ کلام میں عاطف اسلم کی جادوئی آواز اور تاریخی بادشاہی مسجد کے خوبصورت مناظر نے دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو لیا۔ اس کی ویڈیو کے ڈائریکٹر جامی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرصائمہ ہیں۔ کلام کی کمپوزیشن احسن پرویزنے دی ہے۔

ایک انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ نعت اور حمدیہ کلام نہ صرف مداح بلکہ خود ان کے اور ان کے بچوں کیلئے بھی بہت معنی رکھتے ہیں، یہ کلام اُنہیں روحانی سکون پہنچاتے ہیں۔ عاطف اسلم کی خواہش ہے کہ وہ مکہ میں اذان دینے کا شرف حاصل کریں۔

مزید پڑھیں:  اداکارہ عریشہ رضی نےاپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

واضح رہے کہ اس سے قبل گلوکار عاطف اسلم نے اپنی سحر انگیز آواز میں اذان پیش کی تھی جبکہ ان کی آواز میں 99 ناموں ”اسماء الحسنیٰ“، حمد”وہی خدا ہے“ اور سلام ”تاجدارِ حرم“ بھی مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔