کراچی ٹیسٹ میں حسن علی کا ڈانس ، ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل 

Mar 13, 2022 | 09:34:AM
حسن علی ، ڈانس
کیپشن: حسن علی ڈانس کرتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی ٹیسٹ میچ کے دوران حسن علی کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ٹویٹر اکاونٹ پر حسن علی کی ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران حسن علی نے فہیم اشرف کے گیند کروانے کے بعد اچانک ڈانس کرنا شروع کر دیا۔

حسن علی کا ڈانس دیکھ کر کمنٹیٹرز نے قہقے لگائے اور ڈیوڈ وارنر کے ڈانس کا حوالہ بھی دیا۔ ڈیوڈ وارنر نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے دوران ڈانس کیا تھا جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی ۔

ویڈیو کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کئے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کرکٹر عمر اکمل کو بڑی خوشی مل گئی، میاں بیوی خوشی سے نہال