کورونا کے بڑھتے وار، احتساب عدالتوں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی

Mar 13, 2021 | 17:43:PM
کورونا کے بڑھتے وار، احتساب عدالتوں میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث احتساب عدالت میں سیاسی شخصیات کے کیسز میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی،احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے سی سی پی او کو انتظامات کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج نے کہاکہ اہم سیاسی شخصیات کے متعلق کیسز کی سماعت ہوتی ہے،دیکھا گیا ہے کہ ہر سماعت پر غیر متعلقہ افراد کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود ہوتی ہے ،کورونا وائرس کے صورتحال کے پیش نظر سب کی حفاظت ضروری ہے ۔
عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہاکہ عدالتوں میں کورونا وائرس کے اثرات کم کرنے کےلئے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، جج جوادالحسن نے کہاکہ عدالتوں میں صرف ملزمان انکے وکلا ،گواہ اور متعلقہ عملے کو داخلے کی اجازت ہوگی، میڈیا کے محدود نمائندگان بھی کمرہ عدالت میں کیسزکی کارروائی میں موجود ہوں گے، جج احتساب عدالت نے کہاکہ سی سی پی او لاہور عدالتی حکم پر مکمل عملدرآمد کروائیں۔