چلتےٹرک سے ہیوی مشینری گرنے سے 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،ایک زخمی

Mar 13, 2021 | 09:00:AM
چلتےٹرک سے ہیوی مشینری گرنے سے 2موٹر سائیکل سوار جاں بحق ،ایک زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)کراچی میں غنی چورنگی کے قریب چلتے ٹرک سے ہیوی مشینری ساتھ چلتی ہوئی موٹر سائیکلوں پر گر گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے غنی چورنگی میں ٹرک سے بھاری مشینیں گر گئیں جو کہ ٹرک کے اوپر لوڈ تھیں ۔ان مشینوں کی زد میں آکر دو موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں28سالہ جمعہ گل اور 16سالہ صدام شامل ہیں جبکہ زخمی کی شناخت 18سالہ گل کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے نوجوانوں کا تعلق بلوچستان کے شہر چمن سے ہے اور تینوں کراچی میں شیر شاہ کے علاقے میں مزدوری کرتے تھے۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔ ٹرک کو پولیس نے تحویل میں لے کر تھانہ سائٹ بی منتقل کردیا ہے۔ پولیس نے فیکٹری کے مالک کو طلب کرلیا ہے جبکہ مفرور ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔