پاکستان نے امریکہ اور ایران کو ٹیبل پر بٹھایا، اسرائیل کی کوشش تھی تنازعہ جاری رہے: خواجہ آصف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کو ٹیبل پر بٹھایا تاکہ گفت و شنید منقطع نہ ہو، اسرائیل کی خواہش اور کوشش یہی تھی کہ تنازع جاری رہے۔
ایک میڈیا آؤٹ لیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے امریکہ، ایران ممکنہ معاہدے پر کہا کہ ان شاء اللہ معاہدہ ایک دو دن میں ہو جائےگا، پاکستان نے دونوں فریقین کو ٹیبل پر بٹھایا تاکہ گفت و شنید منقطع نہ ہو، مختلف اوقات میں اسرائیل نے منفی اور تباہ کن رول ادا کیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ لبنان کے اندر اسرائیل نے بےگناہ بچوں اور شہریوں کو شہیدکیا، اسرائیل کی خواہش اور کوشش یہی تھی کہ تنازع جاری رہے، اسرائیل چاہتا تھا امریکہ کو اس خطے میں انگیج رکھے، میں سمجھتا ہوں امریکی انتظامیہ نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے، جس طرح سے ورلڈ لیڈرکا رویہ ہونا چاہیے، امریکہ نے اس کی مثال قائم کی۔
ایران کے حوالے سے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایرانیوں نے اپنی 5، 6 ہزار سال اپنی پرانی تاریخ رقم کی ہے، ایران نے بہادری اور وطن کی محبت سے سرشار ہو کر اپنا دفاع کیا، دونوں ملکوں نے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: پاکستانی ٹیم ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کل بھارت کیخلاف میچ سے کریگی