بھارت کے پاس پاکستان میں بے امنی پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں بچا: طاہر محمود اشرفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پاکستان میں بے امنی پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں بچا۔
لاہور چیمبر میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کو پر امن طریقے سے منانا ہے، محرم کا مہینہ بتاتا ہے کہ ہمیں کتنی وحدت کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق کے بعد اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت عزت دی، پاکستان کے لیے چھوٹا اعزاز نہیں کہ تیسری عالمی جنگ کو روکا ہے، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر کا 22 بار ذکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونا رکھنے والے خبردار!قیمتیں کریش ہونے کا امکان
حافظ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ ہندوستان اور اسرائیل کروڑ ڈالرز پاکستان میں بے امنی پھیلانے کے لیے لگاتے ہیں، ہندوستان کے پاس اب پاکستان میں بے امنی پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں بچا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوارج ڈورن حملے کرتے ہیں، بچوں کو شہید کرتے ہیں، دشمن جتنی کوشش کر رہا ہے اس کو ناکامی ہو رہی ہے۔