برطانیہ کی روسی ڈیزل اور جیٹ فیول پر مکمل پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ روس سے تیار شدہ ڈیزل اور جیٹ فیول کی درآمد پر مکمل پابندی 1 جنوری 2027 تک نافذ کر دی جائے گی۔ اس فیصلے کے تحت حکومت نے روسی توانائی مصنوعات پر انحصار ختم کرنے کے لیے مرحلہ وار منصوبہ جاری کر دیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق برطانوی حکومت نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام نئی پابندیوں کے نفاذ کا حصہ ہے، جبکہ موجودہ پابندیاں برقرار رہیں گی اور انہیں ختم نہیں کیا جا رہا۔
حکومت کے مطابق روسی خام تیل سے تیسرے ممالک میں تیار ہونے والے ڈیزل اور جیٹ فیول کی درآمد کے لیے دی گئی عارضی اجازت ختم کی جا رہی ہے، جو یکم جنوری 2027 تک مؤثر رہے گی۔ اس دوران حکومت ہر دو ہفتے بعد اس پالیسی کا جائزہ لے گی اور کوشش کی جائے گی کہ اجازت نامہ جلد از جلد مکمل طور پر ختم کر دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سونا مزیدسستا ہو گا ؟اہم منصوبہ نے سب کو چونکا دیا
یاد رہے کہ برطانیہ نے گزشتہ ماہ ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے سپلائی مسائل کے پیش نظر روسی فیول پر مکمل پابندی میں تاخیر کی تھی اور محدود درآمدات کی اجازت برقرار رکھی تھی۔
برطانوی وزارتِ تجارت و صنعت کے مطابق اس اقدام کا مقصد توانائی کی سپلائی کو زیادہ محفوظ بنانا اور روسی توانائی پر انحصار کم کرنا ہے، جبکہ متبادل ذرائع کو فروغ دیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ عالمی توانائی مارکیٹ اور سپلائی چین پر اثرات ڈال سکتا ہے، تاہم یورپی ممالک روسی توانائی پر انحصار کم کرنے کی پالیسی پر مسلسل عمل کر رہے ہیں۔