امریکہ: 30 گھنٹے طویل پولیس مقابلہ، ملزم ہلاک

Jun 13, 2026 | 10:00:AM
امریکہ: 30 گھنٹے طویل پولیس مقابلہ، ملزم ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص کو قتل اور کم از کم 10 افراد کو زخمی کرنے والا مفرور ملزم بالآخر پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکساس کے شہر مڈلینڈ میں تقریباً 30 گھنٹوں تک جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ملزم کو مار دیا گیا۔

 45 سالہ میٹا ویلا ریئل نے پولیس پر فائرنگ کے بعد خود کو ایک خالی عمارت میں محصور کر لیا تھا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد وہ مردہ حالت میں پایا گیا۔

ادھر مڈلینڈ میموریل ہسپتال کے ترجمان کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے کم از کم 9 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ ایک اور زخمی کو شہر کے دوسرے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے، جبکہ مارا جانے والا ملزم ایک پولیس اہلکار کے قتل کی کوشش کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

مزید پڑھیں:3 پاکستانی پروازیں بھارتی حدود میں داخل