سری لنکا کو شکست ، ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ نے جیت لیا

Jun 13, 2026 | 09:11:AM
سری لنکا کو شکست ، ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ نے جیت لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان انگلینڈ نے سری لنکا کو 87 رنز سے شکست دے دی ہے۔

میچ میں انگلینڈ نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے ایک  وکٹ پر 219رنز اسکور کیے، جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم 132رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کی، اوپنر ایمی جونز اور ڈینی وائٹ ہوج نے شاندار  135 رنز کی بُنیاد رکھی، ایمی جونز 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔

دوسری وکٹ پر ڈینی وائٹ اور کپتان نیٹ شیور برنٹ نے حریف بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور میدان کے چاروں جانب اسٹروکس کھیلے۔ 

مزید پڑھیں:فٹ بال ورلڈ کپ میں جرنلسٹ کو سرپرائز انعام مل گیا

خاص طور پر ڈینی وائٹ نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 61 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

 وہ 62 گیندوں کا سامنا کرنے کےبعد 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 105رنز پر ناٹ آؤٹ رہیں، نیٹ شیور نے 46رنز بنائے۔

انگلینڈ کا سکور مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ پر 219رنز رہا۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ویمنز ٹیم کی بیٹرز وقفے وقفے سے پویلین جاتی رہیں اور ٹیم اننگز کی آخری گیند پر 132رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔

 نیلاک شیکا سلو ا 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں،انگلینڈ ویمنز ٹیم کی جانب سے فریا کیمپ نے 4 ، سوفی ایکلسٹیون اور چارلی ڈین نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔