سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کیا ہوگی؟ نئی تجویز سامنے آگئی

Jun 13, 2025 | 21:16:PM
سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کیا ہوگی؟ نئی تجویز سامنے آگئی
کیپشن: ریٹائرمنٹ پلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سرکاری ملازمت کی ریٹائرمنٹ کی عمر کے حوالے سے تجویز سامنے آگئی، ارکان سینیٹ نے کہا کہ اس ایک اقدام سے پنشن کا بوجھ کم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ارکان سینیٹ کی سرکاری ملازمت کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دے دی۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر 62سال کی جائے جبکہ انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال ہونی چاہیے۔

ارکان سینیٹ نے کہا کہ اس ایک اقدام سے پنشن کا بوجھ کم ہوگا، جس پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر اس کا حامی ہوں، حبیب بینک میں ریٹائرمنٹ کی عمر 65 سال کرکے آیا ہوں، حکومت ارکان کی اس تجویز پر غور کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان پر ڈالروں کی بارش

حکام وزارت خزانہ نے بتایا کہ پنشن کی عمر 62 سال کرنے سے مالی فائدے نہیں ہوں گے کیونکہ دفاعی بجٹ میں 800 ارب روپے تنخواہوں کےلئے ہیں جبکہ وفاق کے سرکاری امور چلانے کیلئے 970 میں سے 580ارب تنخواہیں ہیں۔

خیال رہے سرکاری ملازمین 60 سال کی عمر میں ریٹائر ہوجاتے ہیں لیکن خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سے بڑھا کر 63 سال کردی تھی۔

بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ریٹائرمنٹ کی عمر 63سال کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں تیزہواؤں، آندھی اورگرج چمک کیساتھ بارش کی  پیشگوئی