حیدرآباد؛خاتون کو فحش ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد حسن)حیدرآباد میں خاتون کو فحش ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کرلیا۔
ملزم غلام کاظم کے خلاف خاتون نے این سی سی آئی اے کے حیدرآباد سٹیشن میں مقدمہ درج کروایا تھا،مقدمہ الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے خفیہ طور پر شکایت کنندہ کی فحش ویڈیوز ریکارڈ کیں،ملزم نے متاثرہ خاتون کو بلیک میل کر کے اسے ناجائز تعلقات پر مجبور کیا،ملزم نے خاتون کو بدنام کرنے کیلئے اس کا نجی مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے کی دھمکی دے کر 7 لاکھ روپے لئے۔
مقدمہ متن میں مزید کہا ہے کہ ملزم کی حرکتوں سے متاثرہ کو شدید ذہنی صدمے کا سامنا کرنا پڑا، ترجمان پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کا ریمانڈ حاصل کرنے کیلئے اسے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی کے ایم پی اے کے امیدوار اور معروف وکیل ساتھی سمیت قاتلانہ حملے میں جاں بحق