پنجاب اسمبلی، اسرائیل مخالف قرارداد کثرت رائے سے منظور

Jun 13, 2025 | 19:47:PM
 پنجاب اسمبلی، اسرائیل مخالف قرارداد کثرت رائے سے منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رائو دلشاد) پنجاب اسمبلی میں آج ایران پر اسرائیلی حملہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسرائیل مخالف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج   پنجاب اسمبلی میں اسرائیل کی ایران پر حملے کی مذمتی قرارداد پیش کی گئی،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اسرائیلی جارحیت پر قرارداد پیش کی۔ایوان میں قرار داد کی مخالفت کسی نے نہیں کی، اور اسرائیل مخالف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر درجنوں حملے کئے گئے اور زور دار دھماکے سنے گئے، ایران کے شمالی و وسطی علاقہ پر اسرائیلی حملہ کی تصدیق کی گئی اور جوہری وعسکری مقامات پر نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی حملہ میں میجر جنرل محمد باقری، میجر حسین سلامی سمیت چھ جوہری سائنسدان شہید ہوگئے،اسرائیلی حملہ میں پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، خطے میں اسرائیلی بربریت ظلم کا تسلسل برقرار ہے، اسرائیلی جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہےجس نے مظلوم فلسطینی عوام پر ظلم خواتین بچوں کی شہادتوں کی داستان دنیا کے سامنے ہے، دنیا عالمی جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے، ایران پر اسرائیل حملہ کی  شدیدمذمت کرتے ہیں، جس طرح دنیا نے پاک بھارت تنازعہ میں ثالثی کردار ادا کیا وہ اسرائیلی کو روکنے کےلیے بھی کردار ادا کرے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ او آئی سی سلامتی کونسل کا فوری اجلاس طلب کرکے سفارتی وسائل استعمال کئے جائیں تاکہ اسرائیلی دہشت گردی کو روکا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران میں45 سے 50 ہزار پاکستانی موجود،بڑی تعداد میؓں غیر قانونی بھی مقیم