کرولا گینگ کا ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ اور کار سمیت گرفتار

Jun 13, 2025 | 11:00:AM
کرولا گینگ کا ڈاکو زخمی حالت میں اسلحہ اور کار سمیت گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی میں خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے مقابلے کے بعد کرولا گینگ کے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں اسلحہ اور کار سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق خواجہ اجمیر نگری میں پولیس کا کرولا گینگ سے مقابلہ ہوا، کار سوار 3 ڈاکوؤں کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 ڈاکو فرار ہو گئے،گرفتار ڈاکو سہیل شکرا سے کلاشنکوف اور کار برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلر عمران عرف ٹونی انٹرپول کے ذریعے مصر سے گرفتار

دوسری جانب باغِ کورنگی جنگل شاہ مزار کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک اور ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔
 علاوہ ازیں جیکسن پولیس نے ملیر جیل سے فرار   ایک اور قیدی کو گرفتار کرلیا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملیر جیل سے بھاگا ہوا سزایافتہ مفرور قیدی تھانہ جیکسن کی حدود سے گرفتارکرلیا۔
سزایافتہ مفرور قیدی تھانہ جیکسن کے مقدمے میں گرفتار ہوکر ملیر جیل گیا تھا۔
مفرور قیدی کی شناخت سلمان ولد محمد فاروق کے نام سے ہوئی جس کے بعد گرفتار  قیدی کو ملیر جیل روانہ کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 4 قیدیوں کو پکڑلیا گیا ہے۔