ایرانی آرمی چیف محمد باقری بھی اسرائیلی حملے میں شہید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایرانی آرمی چیف محمد باقری بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی آرمی چیف محمد باقری بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔اسرائیل نے ایران پر متعدد حملے کر دئے۔ حملوں میں اہم ایرانی فوجی کمانڈر اور سینئر سائنسدان شہید ہوگئے۔ ایرانی آرمی چیف محمد باقری کی بھی حملوں میں شہادت کی تصدیق ہوگئی۔
یہ بھی پڑ ھیں:ٹرمپ کے بیان نے پھر بھارت میں کھلبلی مچا دی
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں پاسدران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرز سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تہران، قم ، تبریز،اصفہان ،ارمیا، مراغہ اور اہواز پر بھی حملے کیے گئے۔