ریسٹو رنٹ ملازم سے تلخ کلا می کی وائرل ویڈیو سے متعلق علی رحمان نے وضاحت دے دی

Jun 13, 2021 | 01:04:AM
 ریسٹو رنٹ ملازم سے تلخ کلا می کی وائرل ویڈیو سے متعلق علی رحمان نے وضاحت دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) اداکار علی رحمان خان نے اپنی ایک پرانی وائرل ویڈیو سے متعلق وضاحت دی ہے کہ انہوں نے خود ایسا کیا تاکہ لوگوں کو حقیقت میں یہ سین نظرآئے۔
تفصیلا ت کے مطابق 2019 میں علی رحمان کی ایک ویڈیو سا منے آئی تھی جس میں وہ ریسٹورنٹ کے ملازم پر چیختے ہوئے کہہ رہے تھے کہ کیا تم جانتے ہو میں کون ہوں، آپ نے مجھے کبھی ٹی وی پر نہیں دیکھا؟ جب کہ ویڈیو میں ریسٹو رنٹ ملازم ان سے مسلسل نرم لہجے میں معافی مانگ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کیف افئیر کی تصدیق کرنے پرانیل کپو ر کے بیٹے پر برہم
اب ہو ا یو ں کہ اداکار علی رحمان ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس میں ان سے اس واقعے سے متعلق پوچھا گیا۔علی رحمان کا کہنا تھا کہ 'لوگ آج بھی اس اشتہار کو سچا سمجھتے ہیں جب کہ وہ ایک آگاہی مہم تھی۔ 
اداکار نے کہا کہ 'صارفین کا ردعمل دیکھتے ہی مجھے حیرت ہوئی اور پھر سمجھ آیا کہ لوگ جو دیکھتے ہیں وہ یقین کرلیتے ہیں۔علی رحمان خان نے  اپنا موقف بتایا کہ وائرل ویڈیو کا مقصد صر ف اور صر ف وی آئی پی کلچر کے خلاف آواز اٹھانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نشے میں دھت دولہا کا دلہن سے ڈانس کا مطالبہ۔۔پھر ایسا کا م ہوگیا جو بیچارے نے سو چا بھی نہ تھا