اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، 6افراد کی فہرست جیل حکام کو ارسال

Jul 13, 2026 | 11:50:AM
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن، 6افراد کی فہرست جیل حکام کو ارسال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی)اڈیالہ جیل میں کل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان سے ملاقات کا دن ہے۔

ملاقات کے لیے چھ ناموں پر مشتمل فہرست پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کی فہرست میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ اور سردار عبداللطیف کھوسہ کے نام شامل ہیں۔

فہرست میں وکلا سلمان صفدر، سید محمد علی بخاری اور چودھری اویس یونس کے نام بھی شامل کیے گئے ہیں، ملاقات کے لیے شامل وکلا کل اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔

دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے بھی کل اڈیالہ جیل آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیب ترامیم کے بعد اپیلیں کہاں سنی جائیں گی؟ اہم کیس کل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر