بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ،مراسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل کے مطابق پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اس حوالے سے واسا کی تمام ایجنسیوں کو آٹومیٹک رین گیج استعمال کرنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
آٹومیٹک رین گیج اضلاع میں مناسب مقامات پر نصب کئے جائیں گے، مینوئل پیمانے سے ڈیٹا میں غلطی کا خدشہ اور زیادہ وقت درکار ہوتا ہے، واسا کی ایجنسیاں7 دن کے اندر فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی پابند ہیں۔
سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق بارش کو ماپنے کیلئے مینوئل طریقہ رائج تھا جسے مکمل طور پر تبدیل کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو فیلڈ میں لایا جائے، نوجوان انجینئرز کو انٹر ن شپ پر فیلڈ میں لائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر یوں کے ساتھ کھڑا ہے:مریم نوازشریف
واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمعرات کو 8 گھنٹے میں 136 ملی میٹر بارش نے تباہی مچا دی تھی۔