پیٹرول کی قیمت میں کمی، مفتاح اسماعیل نے خوشخبری سنادی

Jul 13, 2022 | 23:47:PM
پیٹرول،قیمتوں ،کمی، مفتاح اسماعیل ،خوشخبری
کیپشن: پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بارے میں مفتاح اسماعیل نے بیان دیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج  سے کیا جائے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی سمری ان تک پہنچ چکی ہے جسے آج ہی وزیراعظم تک بھجوا دیا جائے گا۔ 

انہوں نے واضح کیا ہے کہ یکم جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات پر لگائی گئی لیوی برقرار رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی وجہ سے قیمتیں کم نہیں کی جارہیں۔ اس کا تعلق عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے سے ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، زین قریشی کے خلاف انکوائری شروع

انہوں نے کہا کہ جو ٹیکس پی ٹی آئی نے لگائے۔ ان کی حکومت اس سے کم ٹیکس عائد کرے گی۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل ہوچکے ہیں۔ معاہدے کا اعلامیہ آئی ایم ایف جاری کرے گا۔