کراچی؛منشیات کیس میں ملزم کو 6 سال قید اور2لاکھ جرمانے کی سزا

Jan 13, 2026 | 18:12:PM
کراچی؛منشیات کیس میں ملزم کو 6 سال قید اور2لاکھ جرمانے کی سزا
کیپشن: کمرہ عدالت، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جواد آصف)کراچی کی سیشن عدالت غربی نے منشیات کیس میں ملزم خدائے رحیم کو 6 سال قید کی سزا سنا دی،ملزم کو دو لاکھ روپے جرمانہ بھی کردیا،عدم  ادائیگی پر مزید 3 ماہ کی قید بھگتنا ہوگی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے گھر سے 1065 گرام آئس برآمدگی کا الزام ثابت ہوگیا،پراسیکیوٹر ثریا ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش آئس کی موجودگی خود بتائی، عدالت نے کہاکہ ملزم نے نشاندہی پر گھر سے آئس برآمد کرائی، کیمیکل رپورٹ میں قبضے سے برآمد شدہ مواد آئس ثابت ہوا۔

عدالت نے کہاکہ پولیس گواہان قابلِ اعتماد ہیں، بیانات میں تضاد نہیں ملا، ملزم کی بے گناہی کیلئے کوئی شواہد پیش نہیں کیے گئے، بھاری مقدار کی منشیات پولیس پر ڈال دینا ممکن نہیں، نوجوان نسل منشیات کی لپیٹ میں ہے، تکنیکی نکات پر بری نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف ریکارڈ اور شواہد مسلسل اور قابلِ بھروسہ ہیں، ملزم نے بیانِ دفعہ 342 میں کوئی ٹھوس دفاع نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:این آئی آر سی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ کیوں دیا؟جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی نے الوداعی ریفرنس میں بتا دیا