آپ کے ساتھ ساتھ سکرین بھی گھومے گی ، چینی کمپنی نے انوکھا لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایک چینی کمپنی لیناوؤ نے ایک نیا کانسیپٹ لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے۔
تھنک بک پلس جنریشن 7 آٹو ٹوئیسٹ لیپ ٹاپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ہر وقت اپنے مالک کو ٹریک کرتا رہتا ہے۔
یعنی اگر آپ حرکت کر رہے ہیں تو اس کا ڈسپلے بھی کچھ گھوم کر آپ کو ڈھونڈتا ہے۔
آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو اسکرین گھومنے یا روٹیٹ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
موٹرائز اسکرین کیمرے کو استعمال کرکے آپ کا تعاقب کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:حج آپریشن2026، PIAنے کرایوں کا اعلان کر دیا
فی الحال تو یہ ایک کانسیپٹ لیپ ٹاپ ہے مگر کمپنی کی جانب سے جون 2026 میں اسے فروخت کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو کے موقع پر اسے پیش کیا گیا۔
اس میں ایک اور اے آئی موڈ بھی ہے جس کو ٹرن آن کرنے پر اسکرین میں 2 بڑی آنکھیں جگمگانے لگتی ہیں۔
یہ وائس کمانڈ پر ردعمل ظاہر کرتا ہے۔
اس کا وزن ڈیڑھ کلو گرام سے کم ہے جبکہ لیپ ٹاپ کے اندر انٹیل کور الٹرا سیریز 3 پراسیسر موجود ہے۔
لیپ ٹاپ میں 14 انچ کا ڈسپلے دیا گیا ہے۔