چوری پکڑے جانے پر عمران خان کو براڈ شیٹ یاد آگئی: مریم اورنگزیب

Jan 13, 2021 | 14:56:PM
چوری پکڑے جانے پر عمران خان کو براڈ شیٹ یاد آگئی: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چوری پکڑے جانے پر عمران خان کو براڈ شیٹ یاد آگئی۔ کمپنی نے واضح کیا نواز شریف فیملی سے کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ براڈ شیٹ نے آمر اور آپ کے خلاف چارج شیٹ دی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منتخب وزیراعظم کیخلاف مقدمہ بنانے کیلئے 600 کروڑ دیئے۔ مشرف نے 600 کروڑ روپے اپنی جیب سے نہیں دیئے۔ براڈشیٹ کمپنی سے کہا گیا نواز شریف کیخلاف کیس بنائے جائیں۔ مشرف کی کابینہ کا حصہ بننے والوں کو لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا گیا۔ مشرف دور میں کچھ نیب زادے اور کچھ نیب زدہ بنے۔ کمپنی کو مقدمہ بنانے کیلئے سیاسی حریفوں کی لسٹ دی گئی۔ نیب اور سرکاری کاغذوں میں اربوں روپے کی ریکوری ہوگئی ریکوری نہیں ہوئی جعلسازی کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا نظام موجودہ حکومت سے نہیں چل سکتا۔ فرسودہ نظام جمہوری حکومتوں کیخلاف استعمال ہوتا رہا۔