ڈالرکی بے قدری جاری، روپیہ مزید تگڑا ہوگیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ہوئی ۔انٹر بینک میں ڈالر 279.65روپے سے کم ہوکر 279.62 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسےسستاہوکر 280.66 روپے ، یورو58 پیسے سستاہوکر 334.80 روپے ،برطانوی پاونڈ 95 پیسے سستاہوکر 384.33 روپے ، یو اے ای درہم 2 پیسے بڑھ کر 77.29 روپے، سعودی ریال 1 پیسے کم ہوکر 75.37 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک میں عوام کو سستا آٹا ملے گا، خوشخبری آ گئی