وفاقی افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات

Feb 13, 2026 | 20:09:PM
وفاقی افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)  وفاقی حکومت کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

 وفاقی حکومت نے صدر مملکت کی منظوری کے بعد عنبرین جان کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی نئی چیئرپرسن تعینات کر دیا ہے جبکہ راشد محمود، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو سیکریٹری ریونیو ڈویژن کے اضافی چارج میں مزید تین ماہ کی توسیع دے دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ توسیع 8 فروری سے مؤثر سمجھی جائے گی۔  وزیراعظم  شہباز شریف نے ڈاکٹر شبانہ حیدر کو پلاننگ کمیشن میں ممبر (پاپولیشن) دو سال کیلئے کنٹریکٹ بنیادوں پر مقرر کر دیا ہے۔

 اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی: آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم  میں  کم سن بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق