ادیب احمد کے الیکٹرک کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) کراچی اور ملحقہ علاقوں کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر مل گیا۔
کے الیکٹرک میں سی او کی تبدیلی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ کے الیکٹرک کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر ادیب احمد کو مقرر کردیا ہے۔ وہ قائم مقام سی ای او کی حیثیت سے کام کریں گے۔
بطریقہ کار کے مطابق کے الیکٹرک کے ڈائریکٹرز کا بورڈ نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا تقرر کرے گا۔ ادیب احمد نئے سی او کے انتخاب تک قائم مقام سی ای او کی حیثیت سے کمپنی کو چلائیں گے۔
ادیب احمد 2019 سے کے الیکٹرک میں ڈائیریکٹر ہیں ۔ وہ گزشتہ 6 سال سے کے الیکٹرک کے بورڈ پر ہیں
موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر مونس علوی کا کے الیکٹرک کا 18 سالہ سفر آج ختم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیئے: ایم نائن موٹروے پر آئل ٹینکر اور مسافر بس میں تصادم میں کم سن بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق