سکول میں فائرنگ سے خاتون پرنسپل ہلاک، طالبہ زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تھائی لینڈ میں ایک نوجوان مسلح ملزم نے سکول میں فائرنگ کر کے خاتون پرنسپل کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیٹ یائے شہر میں 18 سالہ ملزم نے سکول کے اندر فائرنگ کی جس سے خاتون پرنسپل اور ایک طالبہ شدید زخمی ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق ہسپتال میں دوران علاج خاتون پرنسپل جان کی بازی ہار گئی جبکہ طالبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ فائرنگ کرنے والے ملزم کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:زلزلہ کے شدید جھٹکے،عمارتیں لرز اٹھیں
رپورٹس کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور کی سکول میں کسی ٹیچر سے ذاتی رنجش تھی جسکی بنیاد پر اس نے انتقامی کارروائی کی۔