سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ اے ای اوز کے ذریعے کرنے کا حکم 

Feb 13, 2026 | 11:48:AM
سرکاری سکولوں کی مانیٹرنگ اے ای اوز کے ذریعے کرنے کا حکم 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض)حکومتِ پنجاب نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سکولوں کی مانیٹرنگ اے ای اوز کے ذریعے کرنے کا حکم دے دیا۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےاے ای اوز کی ماہانہ مانیٹرنگ ایپ فعال کرتے ہوئے تمام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کو لاگ اِن کریڈنشلز جاری کردیئے۔
ایم ای ایز کی مانیٹرنگ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن رپورٹ تصور ہوگی،اے ای اوز کی رپورٹ کو ڈی ای اے کی سرکاری معلومات مانا جائے گااورہر اے ای او اپنے مرکز کے پرائمری و ایلیمنٹری اسکولز کی مانیٹرنگ کا پابند ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آبادکے 254 تعلیمی اداروں میں مفت کھانے کی فراہمی جاری
کسی بھی صورت پی ایس ٹی یا ای ایس ٹی اے ای او کی جانب سے دورہ نہیں کر سکے گا،سی ای اوز کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔