پاکستان جاپان نہیں بن سکا، بنگلہ دیش اور بھارت بھی ہم سے آگے نکل گئے: احسن اقبال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان اگلا جاپان نہیں بن سکا جبکہ بنگلہ دیش اور بھارت بھی ہم سے آگے نکل گئے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا سیاسی عدم استحکام کے ساتھ ترقی نہیں ہوتی، یہاں سپریم کورٹ نسلہ ٹاور توڑتی ہے اور بنی گالہ 10 لاکھ میں معاف کرتی ہے۔
عدلیہ کا ایک پارٹی کے ساتھ الگ اور دوسری کے ساتھ الگ رویہ ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا سپریم کورٹ خود پارلیمنٹ بن کر قانون سازی چاہتی رہی۔
احسن اقبال نے کہا کہ میں کرائے کے مکان میں رہتاہوں، مجھے چور چور کہا جاتا رہا۔
مجھے جھوٹے مقدمے میں اڈیالا کے اس سیل میں ڈالا جہاں وہ اب خود ہیں۔
مزید پڑھیں:جیل سخت ہو یا نرم، قیدی کو بیماری کا تحفہ ضرور دیتی ہے: خواجہ سعد رفیق