خط کہا اور کون لکھ رہا ہے؟وہ فوج اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنا چاہا رہا ہے:عرفان صدیقی

آرمی چیف نے جواب دیا  مجھے خط پڑھنے کا شوق نہیں، لیگی رہنما

Feb 13, 2025 | 19:43:PM
خط کہا اور کون لکھ رہا ہے؟وہ فوج اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنا چاہا رہا ہے:عرفان صدیقی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ ن کے سنئیر رہنما وسنیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے نام خط کہا اور کون لکھ رہا ہے؟وہ فوج اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنا چاہا رہا ہے۔ 

پاکستان مسلم لیگ ن کےت رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پتہ نہیں خط کس مشین میں ڈھلتے ہیں ، 350  صفے کا خط چیف جسٹس کے نام کیسے لکھ دیا ؟خط کہالکھ جارہے ہیں کون لکھ رہا ہے ؟وہ فوج اور عوام کے درمیان فاصلے پیدا کرنا چاہا رہا ہے کوئی نہیں جانتا اور بانی اس پر مہر لگادیتے ہیں کہ یہ میرا خط ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرنے عمران خان کی جانب سے کھلے خط کے جواب دے دیا ہے کہ انہیں خط پڑھنے کا شوق نہیں، آرمی چیف نے وزیر اعظم ہاوس ظہرانے میں  کہا مجھے کوئی خط نہیں ملا ،نہ پہلا خط ملا نہ دوسرا نہ ہی تیسرا ،پھر سوال ہوا خط ملا تو کیا کرینگے،آرمی چیف نے جواب دیا  مجھے خط پڑھنے کا شوق نہیں،اگر خط ملا تو وزیر اعظم کو بھیجواوں گا،وزیر اعظم جو مناسب کاروائی سمجھیں گے کرینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی کو کسی خط کا جواب نہیں ملا جو کبوتر بنی گالا سے اڑاتے ہیں وہ اس چھت پر اترتا نہیں جہاں وہ اتارنا چاہتے ہیں،بانی پی ٹی آئی اب چیف کی طرف سے بھی خود لکھیں پھر پڑھ کر خوش ہونگے۔

  یہ بھی پڑھیں :  مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا: آرمی چیف