مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا: آرمی چیف
اگر خط ملا بھی تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) چیف آف آرمی سٹاف(سی او اے ایس)جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ انہیں کسی کا کوئی خط نہیں ملا۔
وزیراعظم ہاؤس میں ترک صدر کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، اگر کوئی خط ملا تو وزیراعظم کو بھجوادوں گا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں ترقی ہورہی ہے، پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور پاکستان کو آگے بڑھنا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھے جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ عمران خان نے آرمی چیف کو تیسرا خط لکھا ہے جس میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھے تھے جن میں پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
اس پر سکیورٹی ذرائع نے کہا تھاکہ آرمی چیف کو عمران خان کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، ایسے کسی خط کو پڑھنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کاز لسٹ منسوخ