فرحان سعید کی اپنی بیٹی کے ہمراہ تصویر شئیر

Feb 13, 2024 | 10:04:AM
 پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنی بیٹی ’جہاں آرا‘ کے ہمراہ خوبصورت تصویر شئیر کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنی بیٹی ’جہاں آرا‘ کے ہمراہ خوبصورت تصویر شئیر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فرحان سعید نے پوسٹ شئیر کی جس میں اُنہیں بچوں کی سفری حفاظتی بیگ میں اپنی بیٹی جہاں آرا کو گود میں لیے دیکھا جاسکتا ہے۔ اہلیہ عروہ حسین کی جانب سے ائیرپورٹ پر کلک کی گئی اس تصویر میں باپ بیٹی کی محبت بغیر کسی الفاظ کے واضح طور پر محسوس کی جاسکتی ہے۔

ننھی پری کو اپنے سینے لگائے اداکار فرحان سعید نے اس خوبصورت تصویر کا کریڈٹ اپنی اہلیہ کو دیا اور انہیں ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ،’پکچر کرٹسی عروہ حسین‘۔ اسی کے ساتھ فرحان سعید نے دل والے اموجی کے ساتھ مزید لکھا کہ،’نیا ٹریول پروٹوکول’۔

مزید پڑھیں: اتحادی حکومت بنانے کا ہمارا تجربہ کامیاب نہیں رہا، لطیف کھوسہ

گلوکار کی اس خوبصورت پوسٹ پر مداحوں سمیت جہاں آرا کی خالہ ماورا حسین اور عروہ حسین نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ تبصرہ کرتے ہوئے ماورا حسین نے اپنی بھانجی کو ’ببل‘ پکارتے ہوئے لکھا کہ، ’سیریس پروٹوکول ماشاءاللہ میری بلبل‘۔ وہی عروہ حسین نے بھی اپنی ننھی کلی کو دل کا ٹکرا قرار دے دیا۔

یاد رہے کہ اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے بعدازاں شادی کے 7 سال بعداس جوڑے نے  3 جنوری 2024 کو  اپنی ننھی پری جہاں آرا کا اس دنیا میں خیر مقدم کیا۔