اتحادی حکومت بنانے کا ہمارا تجربہ کامیاب نہیں رہا، لطیف کھوسہ

Feb 13, 2024 | 09:58:AM
اتحادی حکومت بنانے کا ہمارا تجربہ کامیاب نہیں رہا، لطیف کھوسہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ ہم مزید پچاس نشستیں ملنے کا انتظار کریں گے، مل گئیں تو اکیلے حکومت بنائیں گے، نہ ملیں تو اپوزیشن میں بیٹھیں گے،اتحادی حکومت بنانے کا ہمارا تجربہ کامیاب نہیں رہا۔

پی ٹی آئی کے رہنما  لطیف کھوسہ  نے نجی ٹی وی سے گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کے پاس سب سے زیادہ ارکان ہوں اسے ہی حکومت بنانے کیلئے مدعو کیا جاتا ہے، ایک وسیم قادر کے سوا ہمارے باقی سب ارکان ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ  92 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔