جرمنی ۔۔ڈنمارک۔۔دہشت گردی کے الزام میں 13 افراد گرفتار

Feb 13, 2021 | 10:11:AM
جرمنی ۔۔ڈنمارک۔۔دہشت گردی کے الزام میں 13 افراد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جرمنی اور ڈنمارک میں حکام نے دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دینے کی کوشش کرنے والے تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ۔ پولیس نے ایسا کیمیائی مادہ بھی ضبط کیا ہے جو دھماکہ خیز اشیا بنانے میں استعمال ہوسکتا تھا۔

     ڈنمارک میں حکام نے بتایا کہ الگ الگ کارروائیوں میں تیرہ افراد کو حراست میں لیا گیا جس میں سے 7 پر دہشت گردانہ کارروائیوں کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسی کیس کے سلسلے میں جرمنی میں بھی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈنمارک کی وزارت انصاف نے اس بارے میں اپنی ایک ٹویٹر پوسٹ میں کہاکہ بد قسمتی سے اس کیس سے تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ڈنمارک کے خلاف دہشت گردی کا خطرہ اب بھی سنگین ہے۔ڈنمارک کی انٹیلی جنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ چھ اور آٹھ فروی کے دوران پولیس کے متعدد آپریشنز کے بعد حراست میں لئے گئے افراد میں سے 7 کو سکیورٹی اینڈ انٹیلی جنس سروس نے مزید تفتیش کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

پی ای ٹی کا کہنا ہے کہ استغاثہ نے ان سات مشتبہ افراد پر، ایک یا ایک سے زیادہ بار دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے، دہشت گردی کی کوششوں کے لئے رسائی حاصل کرنے، دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کے مقصد سے مواد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ ہتھیار لینے یا اس طرح کے جرائم میں مدد فراہم کرنے جیسے الزامات عائد کئےہیں۔ابھی یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا اس کیس کا تعلق ماضی میں ہونے والی کسی دہشتگردانہ کارروائی سے ہے یا نہیں۔ پی ای ٹی کا کہنا ہے کہ ہول بیک کی ایک مقامی عدالت نے اسی کیس میں مزید چھ افراد کو بھی گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری طرف جرمنی میں حکام نے بتایا ہے کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اس میں 33، 36  اور 40 سالہ تین شامی بھائی بھی شامل ہیں۔ ان میں سے دو کو ڈنمارک میں گرفتار کیا گیا جبکہ ایک بھائی کو جرمن شہر فرینکفرٹ کے پاس سے حراست میں لیا گیا۔جرمنی میں سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ نیومبرگ اور برلن کے درمیان ان مشتبہ افراد کی رہائش گاہوں پر چھاپے اور تلاشی کے بعد تقریباً بارہ کلو بارود اور فیوزیز کو ضبط کیا گیا۔